عمران خان کا علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، جانتے ہیں نیا سی ایم کون ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Imran Khan replaces CM Ali Amin Gandapur with Sohail Afridi
ONLINE

پاکستان تحریک انصاف کے بانی و چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کی تصدیق بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان علی نے بھی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندرونی اختلافات، صوبائی حکومت کی کارکردگی اور پالیسی معاملات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد کیا۔

پارٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو ایک متحرک، بااعتماد اور تنظیمی طور پر مضبوط رہنما سمجھا جاتا ہے جنہیں عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

رائے سلیمان علی نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے رسمی اعلان بھی متوقع ہے۔

سیاسی مبصرین اس تبدیلی کو تحریک انصاف کی اندرونی صفوں میں طاقت کے نئے توازن اور پارٹی نظم و ضبط کی بحالی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان سے تنازع علی امین گنڈا پور کی برطرفی کا سبب ہوسکتا ہے تاہم چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر علی گوہر نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کیلئے ممکنہ امیدوار قرار دیئے جانیوالے سہیل آفریدی نے بھی ایسے کسی بھی فیصلے یا دعوے کی تردید کردی ہے۔

Related Posts