پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد کے درمیان ممکنہ علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ساتھ لی گئی متعدد تصاویر حذف کر دی ہیں جن میں شادی کی تصاویر بھی شامل تھیں۔ صرف شادی کے اعلان سے متعلق پوسٹ برقرار رکھی گئی ہے۔
اسی طرح زین احمد نے بھی اپنی پروفائل سے آئمہ کے ساتھ تمام تصاویر ہٹا دی ہیں۔
دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے جس کے بعد مداحوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ جوڑا ازدواجی تعلقات میں مسائل کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور فیشن انٹرپرینیور زین احمد نے اگست 2025 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا لیکن شادی کے صرف دو ماہ بعد ان کے تعلقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر تصاویر ہٹانا یا پوسٹس آرکائیو کرنا لازمی طور پر رشتے کے خاتمے کی علامت نہیں ہوتا کیونکہ صارفین اکثر نجی وجوہات یا پرائیویسی کے تحت ایسا کرتے ہیں۔
ابھی تک آئمہ بیگ یا زین احمد کی جانب سے کسی بھی قسم کی وضاحت یا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ مداح دونوں کی خاموشی کو معنی خیز قرار دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








