پاکستانی بھائیوں کی انڈونیشیا میں شاندار کامیابی! بین الاقوامی تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani brothers win gold medals at international Taekwondo championship
ONLINE

دو پاکستانی بھائیوں، محمد ایان خان اور محمد صائم خان نے انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا میں منعقدہ بین الاقوامی یوتھ گراں سلیم تائی کوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں طلائی تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

یہ ایونٹ 3 سے 5 اکتوبر تک یونیورسٹی نیگیری یوگیاکارتا میں منعقد ہوا، جس میں انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، فلپائن تیمور اور پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ان دونوں بھائیوں نے نہ صرف اپنے شاندار ٹیلنٹ سے شائقین کو متاثر کیا بلکہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک نئی مثال قائم کی۔

چیمپئن شپ کا مقصد کھیلوں کے ذریعے بین الاقوامی یکجہتی اور اسپورٹس مین شپ کے جذبے کو فروغ دینا تھا، جہاں مختلف ملکوں کے نوجوان کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل کے میدان میں دوستانہ مقابلے کیے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کامیابی اگست میں ملائیشیا میں ہونے والی ساتویں انٹرنیشنل ٹیکوانڈو کپ 2025 میں ان کے شاندار مظاہرے کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے، جہاں سید عامر حمزہ، محمد عمر، حماد ندیم اور شامل علی نے مجموعی طور پر چار تمغے جیتے تھے۔

دیگر نمایاں پاکستانی فاتحین میں سید ہادی جعفری (45 کلوگرام کیٹیگری) شامل ہیں، جنہوں نے طلائی تمغہ جیتا، جبکہ طیبہ اشرف نے تین گولڈ میڈلز حاصل کیے ۔

ایک ورچوئل فائٹ میں، ایک پیئر پومسے میں اور ایک 49 کلوگرام فائٹ ایونٹ میں۔ اسی طرح سنبل فاطمہ نے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کیے۔

پاکستانی نوجوانوں کی یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک کا نیا ٹیلنٹ عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔

Related Posts