ارباز خان کے بازوؤں میں زندگی کی نئی مسکراہٹ، نومولود بیٹی کی پہلی جھلک

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو غیر ملکی میڈیا

ارباز خان اور شوریٰ خان نے حال ہی میں ایک بیٹی کو خوش آمدید کہا ہے۔ زچگی سے ایک دن قبل شوریٰ کو ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بچے کی پیدائش کے تین دن بعد آج شوریٰ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ جب ارباز خان اپنی اہلیہ اور نومولود بچی کو گھر لے جا رہے تھے تو فوٹوگرافرز نے اس جوڑے کو پہلی بار بچے کی پیدائش کے بعد ایک ساتھ کیمرے میں قید کیا۔

فوٹیج میں دبنگ 2 کے ہدایت کار ارباز خان کو اپنی ننھی بچی کو بازوؤں میں اٹھائے اسپتال سے باہر آتے اور گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

شوریٰ نے اس موقع پر اپنے چہرے پر سیاہ ماسک لگا رکھا تھا، جبکہ ارباز خان نے آف وائٹ پینٹ کے ساتھ سادہ سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ شوریٰ نے سیاہ جیکٹ اور اسی رنگ کی پینٹ کے ساتھ ایک ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔

یہ جوڑا دسمبر 2023 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ دو سال بعد 5 اکتوبر 2025 کو ارباز اور شوریٰ نے اپنی پہلی بیٹی کی پیدائش کا جشن منایا۔

یاد رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی اداکارہ ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا ارحان خان ہے، جبکہ شوریٰ پہلی بار ماں بنی ہیں۔

Related Posts