مارکیٹ مستحکم یا کچھ چھپایا جا رہا ہے؟ جانیے آج ایک تولہ سونے کتنے کا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں مقامی صرافہ بازار میں آج 9 اکتوبر 2025 کو سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تاہم چاندی کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ عالمی مندی میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہیں۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر برقرار رہی جبکہ گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 34 ہزار 156 میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا جہاں آج ایک تولہ چاندی 82 روپے اضافے سے 5 ہزار66 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 71 روپے اضافے سے 4 ہزار 343 روپے کی ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قدر میں کوئی ردوطدل دیکھنے میں نہیں آیا جہاں اج ایک اونس سونا 4 ہزار 39 ڈالر کی وطح پر موجود ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث ایک اونس چاندی 49 اعشاریہ 62 ڈالر کی ہوگئی۔

Related Posts