سیریل کلر کا سچ یا اسکرین پر سنوارا گیا جھوٹ؟ نیٹ فلیکس پر پھر ایک متنازعہ شو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ نیٹ فلیکس)

نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی سیریز Monster: The Ed Gein Story ایک بدنام زمانہ قاتل ایڈ گین کی زندگی اور جرائم پر مبنی ہے جسے بوچر آف پلین فیلڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ سیریز مکمل طور پر حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ ایک ڈرامائی انداز میں پیش کی گئی ہے جس میں کئی فرضی واقعات اور تعلقات شامل کیے گئے ہیں تاکہ کہانی کو زیادہ سنسنی خیز بنایا جا سکے۔

تنقید کی زد میں کیوں آئی؟

ماہرین نفسیات اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سیریز خوفناک جرائم کو سنسنی خیز مواد میں تبدیل کر دیتی ہے جہاں اصل متاثرین کے درد کو نظر انداز کر کے قاتل کے نفسیاتی پہلو کو نمایاں کیا جاتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ناظرین اصل اور فکشن کے درمیان فرق محسوس نہیں کر پاتے اور کبھی کبھار قاتل کو ہمدردی یا دلچسپی کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں۔

خوبرو اداکار کو قاتل کا کردار دینا — غلط پیغام؟

اس سیریز میں ایڈ گین کا کردار معروف اور پرکشش اداکار چارلی ہنم نے ادا کیا ہے،کچھ ناقدین کے مطابق قاتل جیسے خطرناک شخص کو ایک دلکش شخصیت کے ساتھ پیش کرنا اسے کم خطرناک یا قابل قبول بنانے کا تاثر دے سکتا ہے جو کہ ناظرین کی جذباتی فہم کو متاثر کر سکتا ہے۔

ناظرین کے لیے لمحۂ فکریہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مواد کو دیکھتے ہوئے ہمیں خود سے سوال کرنا چاہیے کہ ہم یہ سیریز کیوں دیکھ رہے ہیں؟ کیا ہمیں صرف مجرم کی نفسیات جاننے میں دلچسپی ہے یا ہمیں ان جرائم میں کچھ غیر صحتمند کشش محسوس ہو رہی ہے؟

کیا ہم قاتل کے ساتھ ہمدردی محسوس کرنے لگے ہیں؟ اگر ہاں، تو یہ ہماری اپنی اندرونی پریشانی یا ماضی کے صدمات کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by joey pollari (@joeypollari)

کیا دیکھنا چاہیے؟

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر آپ جرائم پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسے شوز یا ڈاکیومنٹریز کا انتخاب کریں جو متاثرین کے نقطہ نظر سے بات کریں اور تشدد کی نمائش کے بجائے اس کے اثرات اور معاشرتی نتائج پر روشنی ڈالیں۔

Related Posts