معروف فیشن ڈیزائنر اور سابق پاپ سنگر وکٹوریا بیکھم کی نئی نیٹ فلیکس ڈاکیومنٹری کی ریلیز کے موقع پر بدھ کے روز لندن میں ایک شاندار پریمیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے شوہر ڈیوڈ بیکھم اور بچے بھی شریک ہوئے۔
51 سالہ وکٹوریا نے اس موقع پر سفید پینسل اسکرٹ، ریشمی بلاؤز اور کندھوں پر ہلکے انداز میں رکھا ہوا بلیزر پہن کر سب کی توجہ حاصل کی۔ وہ تقریب میں اپنے شوہر ڈیوڈ بیکھم اور تین بچوں رومیئو (23)، کروز (20) اور ہارپر (14) کے ساتھ شریک ہوئیں۔
تین اقساط پر مشتمل نئی سیریز، فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی دو سال قبل آنے والی ایمی ایوارڈ یافتہ ڈاکیومنٹری کے بعد ریلیز کی گئی ہے۔
پریمیئر کی تقریب لندن کے معروف علاقے مے فیئر میں واقع کرزن سینما میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وکٹوریا اور ڈیوڈ بیکھم خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے اور ایک دوسرے کے ساتھ بے تکلف انداز میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔
Jackie Apostel, Cruz Beckham, Romeo Beckham, Harper Beckham, Victoria Beckham and David Beckham attend the World Premiere of “Victoria Beckham” at The Curzon Mayfair. Brooklyn Beckham and Nicola Peltz Beckham did not attend. 📸: WireImage; FilmMagic pic.twitter.com/PIME6jnJlM
— Page Six (@PageSix) October 8, 2025
ڈیوڈ نے اس موقع پر ڈارک سوٹ، نیوی بلو ٹائی اور دھاری دار شرٹ پہن رکھی تھی۔ ان کے بیٹے رومیئو نے اپنی ماں کی طرح مکمل سفید لباس کا انتخاب کیا جبکہ کروز نے کلاسک ڈارک سوٹ، برگنڈی ٹائی اور نیلا شرٹ پہن کر سادہ مگر اسٹائلش انداز اپنایا۔
ہارپر نے کالے رنگ کا فرش تک لٹکتا خوبصورت گاؤن پہنا جس میں باریک اسٹریپس تھیں اور وہ اپنے والدین کے ساتھ خوب جچ رہی تھیں۔ تقریب میں کروز کی گرل فرینڈ جیکی اپوسٹل بھی شریک ہوئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








