پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، جو عالمی منڈی کے رجحان کے مطابق رہا، آج جمعہ کو بھی کاروبار کے آغاز میں جمعرات کی قیمتیں لاگو ہونگی، سہ پہر کو نئی قیمتوں کااعلان کیا جائیگا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر مستحکم رہا اور دن بھر کسی قسم کی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پر برقرار رہا۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جبکہ منگل کو سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد یہ 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی تھی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق، عالمی نرخ 4 ہزار 39 امریکی ڈالر فی اونس رہے، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل تھا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 82 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی 5 ہزار 66 روپے تک جا پہنچی۔
صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد استحکام سرمایہ کاروں کے لیے ایک وقتی راحت ثابت ہو سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








