ایچ ای سی نے ملک گیر امتحانات مؤخر کر دیے، نیا شیڈول جلد جاری ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذیلی ادارے، ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 11 اور 12 اکتوبر 2025 کو شیڈول تمام تحریری امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق ملتوی کیے گئے امتحانات میں انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT)، ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) اور AML-CFT کے عہدوں کے لیے بھرتی ٹیسٹ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، اور تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

ایچ ای سی نے امید ظاہر کی ہے کہ حالات جلد معمول پر آ جائیں گے اور امیدواروں کو امتحانات سے متعلق کسی اضافی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Related Posts