بھارت کے مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن نے آج اپنی 83 ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ سیکڑوں شائقین ان کے ممبئی والے گھر “جَل سا” کے باہر جمع ہوئے اور خوشی کا اظہار کیا۔
#WATCH | Mumbai, Maharashtra | Fans of the Veteran Actor Amitabh Bachchan gather outside his bungalow, ‘Jalsa’, to catch a glimpse of their favourite movie star on the occasion of his birthday.
Amitabh Bachchan turns 83 years old today.#AmitabhBachchan
(ANI) pic.twitter.com/27O8pe1Soq
— OTV (@otvnews) October 11, 2025
امیتابھ بچن کا شمار بھارت کے سب سے بڑے فلمی ستاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے فلمی کیریئر میں کئی لازوال کردار شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف شائقین کے دل جیتے بلکہ بھارتی سینما کی سمت بھی بدل دی۔ خاص طور پر ان کا انگری ینگ مین (غصے سے بھرپور نوجوان) والا دور بہت مشہور رہا جس کے بعد انہوں نے کئی سنجیدہ، جذباتی اور مزاحیہ کرداروں میں بھی خوب نام کمایا۔
امیتابھ بچن کی 10 سب سے یادگار اور مشہور فلموں کی فہرست پیش کی جا رہی ہے۔
شعلے (1975)
اس فلم میں امیتابھ نے جئے کا کردار نبھایا جو خاموش، سنجیدہ اور اپنے دوست ویرو (دھرمیندر) کا وفادار ساتھی ہے۔ یہ فلم بھارتی سنیما کی تاریخ کا کلاسک مانی جاتی ہے۔
دیوار (1975)

ایک مجرمانہ کہانی پر مبنی یہ فلم ان کے انگری ینگ مین کے امیج کو پختہ کرتی ہے۔ فلم میں وجے ورما کے کردار نے انہیں لازوال شہرت دی۔
زنجیر (1973)

یہ فلم ان کے فلمی کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوئی۔ انسپکٹر وجے کھنہ کے کردار نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا۔
ڈان (1978)

ایک دُہرا کردار جہاں وہ خطرناک مجرم ڈان اور اس کے ہم شکل سادہ لوح وجے کے روپ میں نظر آئے۔ یہ فلم بھی آج تک یاد رکھی جاتی ہے۔
امر اکبر انتھونی (1977)

ایک مزاحیہ اور جذباتی فلم جس میں انہوں نے انتھونی گونسالویس کا کردار ادا کیا جو ان کی کامیڈی اداکاری کی بہترین مثال ہے۔
آنند (1971)

یہ ان کی ابتدائی فلموں میں سے ایک ہے جس میں انہوں نے راجیش کھنہ کے ساتھ ڈاکٹر بھاسکر کا کردار ادا کیا۔ اس کردار نے انہیں پہلا فلم فیئر ایوارڈ دلوایا۔
بلیک (2005)

ایک نابینا اور بہری لڑکی کی زندگی بدلنے والے استاد کا کردار جسے انہوں نے انتہائی جذباتی انداز میں نبھایا۔ اس پر انہیں قومی ایوارڈ بھی ملا۔
اگنی پتھ (1990)

وجے دینانات چوہان کا کردار ان کے سب سے طاقتور اور جذباتی کرداروں میں شمار ہوتا ہے جس پر انہیں بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا۔
پیکو (2015)

ایک عمر رسیدہ، ضدی مگر دلچسپ بنگالی باپ کا کردار جس میں ان کی اداکاری نے نئی نسل کو بھی متاثر کیا۔ اس فلم پر بھی انہیں قومی ایوارڈ ملا۔
چپکے چپکے (1975)

یہ ایک ہلکی پھلکی مزاحیہ فلم ہے جس میں وہ پروفیسر سکھمار سنہا کے کردار میں نظر آئے، جو ان کی مزاحیہ اداکاری کی عمدہ مثال ہے۔
83 سال کی عمر میں بھی امیتابھ بچن کا جوش، فین بیس اور اداکاری کا معیار قابلِ رشک ہے۔ ان کا شمار نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جن کی فنی خدمات کو نسل در نسل سراہا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








