سونے کے خریداروں کیلئے بُری خبر! قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق ہفتہ 11 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2,100 روپے کا اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔

یہ اضافہ جمعہ کے دن کمی کے بعد ہوا تھا جب سونے کی قیمت میں فی تولہ 4,578 روپے کی کمی آئی تھی اور قیمت 420,600 روپے پر بند ہوئی تھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی تولہ 5,100 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت فی اونس 4,016 ڈالر رہی جو کہ 20 ڈالر پریمیم کے ساتھ ہے اور یہ 21 ڈالر کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

Related Posts