مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوگیا۔
بجرنگ دل اور بی جے پی انتہا پسندی کے منظم چہرے بن چکے ہیں، جو مذہبی جنون کے ذریعے اقتدار بچانے کا مذموم کھیل کھیل رہے ہیں۔ اڈیشہ کے علاقے کٹک میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک ثابت کر دیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “کٹک جل رہا ہے، بی جے پی ملک کو تباہ کر دے گی۔ میں نے بی جے پی جیسی مغرور اور آمرانہ حکومت نہیں دیکھی۔” انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی اور بجرنگ دل نے دانستہ طور پر فسادات کرائے تاکہ ملک میں مذہبی نفرت کو ہوا دی جا سکے۔
مودی راج میں اقلیتیں پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہیں، بجرنگ دل اور آر ایس ایس جیسی شدت پسند تنظیموں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اقتدار کے لیے مودی کی سیاست نے بھارت کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کر دیا ہے۔
سیاسی مفاد کی خاطر مودی سرکار نے مذہبی ہم آہنگی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ آج بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے ہے — ایک ایسا ملک جہاں فاشزم، نفرت اور شدت پسندی کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ مودی کے خون آلود کھیل نے نہ صرف بھارت کے مستقبل کو داغدار کیا ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








