کراچی کی میڈیکل انڈسٹری ترقی کی راہ پر، برآمدات بڑھانے کی تیاری

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کی جانے والی میڈیکل ڈیوائسز کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے اور حکومت کراچی میں اس صنعت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

ضیاء الدین یونیورسٹی کے فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے اشتراک سے منعقدہ سمینار “میڈ ان کراچی: میڈیکل ڈیوائسز” سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیکل ڈیوائسز کے شعبے کو درپیش طویل المدتی چیلنجز کے حل کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کو درپیش مسائل کئی دہائیوں پرانے ہیں، تاہم حکومت اس شعبے کے فروغ اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے ٹیم ورک، جوابدہی اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور پاکستان کو بھی اس رفتار کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے اور یہاں تیار کی جانے والی میڈیکل ڈیوائسز عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہییں تاکہ ان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا ہے اور اب یہ کارروائی 20 دنوں کے اندر مکمل کی جا سکتی ہے۔

Related Posts