وہ آنکھ پھوڑ دینگے جو پاکستان کو میلی نظرسے دیکھیں! قبائلیوں کی گرجدار للکار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر بلا اشتعال حملوں اور گولہ باری کے بعد قبائلی علاقوں کے بہادر سرداروں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان جنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اورکزئی کے قبائلی رہنماؤں نے ایک مشترکہ جلسے میں دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنکھیں پھوڑ دیں گے جو پاکستان کو میلی نظر سے دیکھیں گی یہ الفاظ سرحد پر جاری کشیدگی کے تناظر میں قومی عزم کی ایک زندہ مثال بن گئے ہیں۔

قبائلی سرداروں نے واضح پیغام دیا کہ وطن کی حفاظت ان کی رگوں میں خون کی طرح بہتی ہے اور وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دہشت گردوں اور سرحد پار سازشوں کو کچلنے کا تجربہ موجود ہے اور اب بھی وہ کسی بھی خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھیک دیں گے۔ پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہاتھ کٹ جائے گا اور جو آنکھ اٹھے گی وہ اندھی ہو جائے گی۔

یہ اعلان پاک فوج کے ساتھ قبائلی لشکر کی مضبوط شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے جہاں سرحدی محاذوں پر مشترکہ آپریشنز جاری ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں میں فوج اور مقامی رہنماؤں کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کی جانب سے بھی فوج کی مکمل حمایت کا اظہار ہو رہا ہے۔ یہ قومی یکجہتی سرحد پر حالیہ جھڑپوں اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید طاقت دے گی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب افغان فورسز کی اشتعال انگیزیوں نے سرحدی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قبائلی لشکر کی شمولیت پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو مزید مستحکم کرے گی اور یہ علاقائی استحکام کے لیے ایک طاقتور قدم ہے۔

Related Posts