دیکھئے ویڈیو: ایک ڈرامے نے زندگی بدل ڈالی، اسکاٹش خاتون نے ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکاٹش نو مسلم خاتون، فوٹو انادولو

ترکیہ کے اسلامی ڈراموں نے ایک اور زندگی بدل دی۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے ترک ڈرامہ سیریل عثمان کورلوس دیکھنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔

دنیا کے واحد ملک جو دو براعظموں پر پھیلا ہوا ہے، ترکیہ آج صرف اپنی ثقافت اور سیاحت ہی نہیں بلکہ اسلامی تاریخ پر مبنی شاہکار ڈراموں کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ ارطغرل غازی، عثمان، سلطان صلاح الدین ایوبی اور میرا سلطان جیسے ڈراموں نے دنیا بھر میں اسلام کی شاندار تاریخ کو اجاگر کیا۔

انہی ڈراموں کے اثر نے جولیتا مارٹینیز کے دل میں روشنی پیدا کی۔ ترک میڈیا کے مطابق جولیتا نے کورونا وبا کے دوران ترک سیریز دیکھنا شروع کیں۔ عثمان کورلوس نے ان کی سوچ بدل دی، وہ کہتی ہیں کہ اس ڈرامے میں دکھائی گئی اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کے کردار نے انہیں گہرائی سے متاثر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد انہوں نے قرآنِ پاک کا مطالعہ شروع کیا اور دو سال کے غور و فکر کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ اسلام ہی سچائی کا راستہ ہے۔ بالآخر انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

ترک میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر جولیتا کی کہانی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ ترکیہ کے ڈرامے نہ صرف تفریح بلکہ ہدایت کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں، ایک ایسی نرم قوت جو دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کر رہی ہے۔

Related Posts