ٹیرف جنگ، جوابی اقدامات سے افریقی ملک نے امریکیوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

سیر کو سوا سیر ٹکر گیا، مغربی افریقی ملک مالی نے امریکی شہریوں پر جوابی ویزا بانڈ فیس عائد کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے مالی شہریوں پر عائد ویزا پابندیوں کے جواب میں مالی حکومت نے امریکی شہریوں کے لیے پانچ سے دس ہزار ڈالر تک کے ویزا بانڈ نافذ کر دیے ہیں۔

مالی کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا فیصلہ دوطرفہ معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس لیے باہمی برابری کے اصول کے تحت امریکی شہریوں پر بھی وہی مالیاتی شرائط لاگو کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے 23 اکتوبر سے مالی کے شہریوں کے لیے ویزا بانڈز لازم کیے تھے۔

مالی نے کہا کہ امریکی پروگرام 2005 کے اس معاہدے کے منافی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی ویزوں تک رسائی کی ضمانت دیتا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ مالی نے ہمیشہ قانون اور انسانی وقار کے احترام کے ساتھ غیرقانونی امیگریشن کے خلاف امریکا کے ساتھ تعاون کیا ہے، مگر اب یکطرفہ فیصلوں کے بعد اسے برابری کی بنیاد پر جواب دینا پڑا۔

Related Posts