کراچی میں ٹی ایل پی کے احتجاج کے اعلان پر پولیس ہائی الرٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

Police bust gang forcing women into prostitution through job scams
ONLINE

تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے پانچ مقامات پر احتجاج کے اعلان کے بعد کراچی پولیس شہر بھر میں ہائی الرٹ ہے۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال شہر کے کسی بھی مقام پر احتجاج جاری نہیں ہے تاہم احتیاطی طور پر مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ احتجاج یا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اہلکار مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ حکام کے مطابق نیو کراچی میں جمع ہونے والے مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید کہا گیا کہ جو بھی افراد تشدد یا عوامی بدامنی پر اکسانے میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں مذہبی تنظیم نے شہر کے پانچ اہم مقامات الآصف اسکوائر، اسٹار گیٹ، فائیو اسٹار چورنگی، ٹاور اور نمائش چورنگی پر دھرنوں کے اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، احتجاج کے خدشے کے باعث شاہراہِ فیصل پر ٹریفک جام کی شدید صورتحال پیدا ہوگئی، جہاں میٹروپول سے ائیرپورٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

Related Posts