عالم اسلام کے بڑوں نے دستخط کردیے، غزہ امن معاہدہ نافذ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ امن معاہدہ نافذ ہوگیا، فائل فوٹو

مصر کے شہر شرم الشیخ سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیئے۔

مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیئے۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے ، معاہدے کی دستاویز اصول و ضوابط کی وضاحت کرے گی،  غزہ میں امن معاہدے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا،امن معاہدے کو کامیاب بنانے میں تمام ممالک کے شکر گزار ہیں، جنگ بندی میں مصر کا کردار قابل تعریف ہے، امن معاہدے میں مصر کا اہم کردار ہے،یہ پوری دنیا ایک تاریخی دن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن کانفرنس میں شرکت کیلئے  ہال پہنچ تو ان کا استقبال مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کیا۔

کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانفرنس کے تمام شرکاء سے باری باری ملاقات کی ، اس موقع پر صدر ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار الفاظ کا تبادلہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ اور شہبازشریف کے درمیان مختلف امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

صدر ٹرمپ سے کویت ،انڈونیشیا ،آذربائیجان ،قطر کے سربراہان ، ترک صدر رجب طیب اردوان ، سپین اور اٹلی کے وزرائے اعظم نے بھی ملاقاتیں کیں۔

Related Posts