پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ سمندری کیبل کی مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق اس دوران انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








