ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کہاں اور کس حال میں ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سعد رضوی، فائل فوٹو

مریدکے میں پنجاب حکومت کے کریک ڈاؤن کے بعد تحریک لبیک کا مارچ ختم ہوگیا ہے، تاہم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ کہاں ہیں یا کس حالت میں ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کی صبح جب مریدکے کے ٹنکی والا بازار کلیئر کروایا گیا، تو سعد رضوی کے کنٹینر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا تھا اور انہی اہلکاروں نے کنٹینر خالی کروایا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس دوران سعد رضوی کو کنٹینر سے اٹھا کر ایک سڑک کی جانب لے جایا گیا، جو مریدکے سے نہر کی طرف جاتی ہے اور جسے پچھلا بازار بھی کہا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعد رضوی کے علاوہ اور بھی لوگ اہلکاروں کی حراست میں تھے، لیکن اس وقت تک لبیک کارکن وہاں سے جا چکے تھے۔

یہ اگرچہ اب تک واضح نہیں کہ سعد رضوی متعین طور پر کہاں ہیں، تاہم پولیس کے ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ خیریت سے ہیں اور انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔

Related Posts