سونے کے دام بلند مگر چاندی بھی پیچھے نہیں! جانیں آج کے تازہ ترین نرخ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آج بروز منگل 14 اکتوبر 2025 کو ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے جبکہ 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے بیچا اور خریدا جا رہا ہے جبکہ یہ نرخ آج سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد نئی قیمتیں جاری کی جائیں گی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قدر میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد آج فی تولہ 24 قیراط سونا4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 4,715 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 4,322 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 36 ہزار 531 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹس میں فی تولہ چاندی 5,247 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4,498 روپے کی سطح پر موجد ہے ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 55 ڈالر اضافے کے بعد 4,071 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 1.47 ڈالر بڑھ کر 51.60 ڈالر ہو گئی ہے۔

Related Posts