سعودیہ کی سستی ایئرلائن نے لاہور کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فلائی آ ڈیل، فائل فوٹو

سعودی عرب کی کم لاگت والی ایئرلائن فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں شروع کرے گی۔

یہ پاکستان میں اس کی صرف تین ماہ کے اندر پانچویں منزل (روٹ) ہوگی، جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ کمپنی جنوبی ایشیا میں اپنی توسیع کی رفتار تیز کر رہی ہے۔

فلائی آ ڈیل، جو سعودیہ (Saudia) کی ذیلی ایئرلائن ہے، نے اگست میں پاکستانی مارکیٹ میں انٹری دی تھی۔ ابتدا میں اس نے کراچی کے لیے پروازیں شروع کیں، جس کے بعد جلد ہی اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے بھی سروسز متعارف کرائیں۔ اب لاہور کے اضافے کے ساتھ فلائی آ ڈیل پاکستان کے لیے کل 18 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی۔

فلائی آ ڈیل کے سی ای او اسٹیون گرین وے نے کہا کہ پاکستان میں چند ہی مہینوں میں اپنا نیٹ ورک قائم کرنا ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔ ہم نے اپنے توسیعی منصوبے کو تیز کیا ہے کیونکہ ہمیں نہ صرف اضافی طیارے دستیاب ہوئے بلکہ مارکیٹ میں مضبوط طلب بھی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث ریاض–لاہور روٹ کا آغاز متوقع وقت سے پہلے ممکن ہوا۔

ایئرلائن کی یہ تیز رفتار توسیع سعودی عرب میں مقیم 27 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی جانب سے سفر کی مضبوط مانگ کو ظاہر کرتی ہے، جو مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

لاہور تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ آبادی کے ساتھ فلائی ا ڈیل کے کم لاگت سفر کے ماڈل کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔

تمام پاکستان جانے والی پروازیں ایئربس A320 طیاروں سے چلائی جائیں گی، جن میں ایک ہی کلاس اور 186 نشستیں ہوں گی، جس سے ایئرلائن کو کم کرایوں کے ساتھ مناسب گنجائش برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts