موسم نے رخ بدلا، شمالی ہواؤں نے سردی کی دستک دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال کیا ہوگی، اس حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں خنکی برقرار رہے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی خطوں میں سرد رہا۔
منگل کے روز سبی، ٹنڈو جام اور چھور ملک کے گرم ترین مقامات رہے، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts