جنسی مجرموں کیلئے بری خبر، نئے ڈیٹا ڈیش بورڈ سے اب کوئی نہیں بچ پائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

وزارتِ قانون و انصاف نے انسدادِ زیادتی ایکٹ 2021 کے تحت جامع ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف کروا دیا ہے، جو ملک میں انصاف کے نظام کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ پلیٹ فارم شفافیت اور احتساب کو فروغ دے گا اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی میں مددگار ثابت ہوگا۔ انسدادِ زیادتی (تحقیق و ٹرائل) ایکٹ 2021 کے فریم ورک کے تحت تیار ہونے والا یہ نظام جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف ادارہ جاتی ردِعمل کو مضبوط کرے گا۔

یہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ ملک بھر کے مختلف اداروں سے حاصل کردہ قومی سطح کے اعداد و شمار کو یکجا کرتا ہے، جن میں انسدادِ زیادتی کرائسز سیلز، خصوصی پراسیکیوٹرز، خصوصی عدالتیں، جنسی جرائم کی تفتیشی یونٹس اور سیکس آفینڈرز رجسٹر شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ ڈیش بورڈ اداروں کی کارکردگی، تحقیقاتی پیش رفت اور بین الادارہ جاتی رابطوں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرے گا، جس سے پالیسی سازوں، اصلاحاتی کمیٹیوں اور عوام کو ایک ہی پلیٹ فارم پر نتائج اور اقدامات کی نگرانی میں سہولت ملے گی۔

یہ اقدام ڈیجیٹل گورننس اور شفافیت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے نظامِ انصاف کی خامیوں کی نشاندہی، تفتیشی و عدالتی مراحل میں ربط، اور متاثرین کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزارت نے کہا ہے کہ یہ عمل حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور ڈیٹا پر مبنی اصلاحات کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور جدید بنایا جائے گا۔

Related Posts