پاک افغان سرحد کے قریب گزشتہ کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں پاک فوج اور افغان طالبان سمیت فتنہ الخوارج کے مسلح عناصر شامل ہیں۔ ان جھڑپوں کا مرکز خاص طور پر خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کا ترکمانزئی علاقہ رہا ہے جہاں دونوں طرف سے شدید فائرنگ اور میزائل حملے ہو رہے ہیں۔
پاک فوج نے ترکمانزئی کے بہادر کالے پہاڑی علاقے میں دشمن کے 100 سے 150 تک دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور کارروائی تاحال جاری ہے۔ اس آپریشن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں اور سیکیورٹی فورسز علاقے کو مکمل دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
🚨🇵🇰 BREAKING: 100–150 terrorists trapped by Pakistan Security Forces!!
– Security forces have surrounded a large number of terrorists in the Bahadur Kalle hilly area of Turkmanzai, the operation is currently underway, with many already reported killed. pic.twitter.com/HK3yyx3PIz
— Zard si Gana (@ZardSi) October 14, 2025
پاک فوج نے دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور کئی اہم دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائیوں کے دوران ایک طالبان کمانڈر سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ فضائی اور زمینی آپریشنز کے ذریعے دشمن کے ٹینک پوزیشنز اور ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔
ان جھڑپوں کے دوران علاقے میں شدید کشیدگی ہے اور سرحدی علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ حکومت اور عسکری قیادت اس آپریشن کو جلد مکمل کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








