صبح سویرے پیسوں کی برسات! اسٹاک میں تیزی سے سرمایہ کاروں کے چہرے کھل کھلا اٹھے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بدھ کے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 142 پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز یہ 165,476 پوائنٹس تھا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں7,032پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھاجو کہ 4.44 فیصد کا مثبت فرق تھا، اور یہ 165,476 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پورے دن کے دوران 1,179,987,121 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جو کہ پچھلے دن کے 1,365,703,374 شیئرز سے کم تھی۔ مارکیٹ کی مجموعی مالیت 59.201 ارب روپے رہی جبکہ پچھلے دن یہ 62.465 ارب روپے تھی۔

کل 483 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 391 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا 69 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمت مستحکم رہی۔

بینک آف پنجاب سب سے زیادہ سرگرم کمپنی رہی جس کے 100,722,438 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی اس کے بعد پی ٹی سی ایل کے79,832,584اور پِیس (پاک) لمیٹڈ کے 74,773,664 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔

اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور یہ 133.17 روپے بڑھ کر 2,133.17 روپے پر بند ہوئی۔ ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں بھی 101.41 روپے کا اضافہ ہوا۔

سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ہوئی اور یہ 94.52 روپے گر کر 1,934.40 روپے پر بند ہوئی۔ حافظ لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں بھی 28.97 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

Related Posts