بالی وُڈ کی مشہور جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف اپنے پہلے بچے کی آمد کے لیے بالکل تیار ہے۔ رپورٹس کے مطابق، کٹرینہ اسی ماہ ماں بننے والی ہیں اور دونوں کے چہروں پر خوشی اور جوش نمایاں ہے۔
ممبئی میں ایک تقریب کے دوران وکی کوشل سے جب والد بننے کے تجربے کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ مسکرا دیے اور کہاکہ صرف باپ بننا ہی سب کچھ ہے۔انہوں نے اس لمحے کو بڑی نعمت قرار دیا اور خوش مزاجی سے کہاکہ لگتا ہے اب تو میں گھر سے باہر نکلوں گا ہی نہیں۔ وکی کی یہ باتیں ایک ویڈیو میں قید ہوئیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
دوسری جانب وکی کے بھائی سنی کوشل نے بھی ایک تقریب میں خوشی کے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، سب لوگ بے حد خوش ہیں۔ ساتھ ہی تھوڑی سی گھبراہٹ بھی ہے، کہ آنے والے دن کیسے ہوں گے۔
یاد رہے کہ دونوں نے 23 ستمبر کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے حمل کی خبر کی تصدیق کی تھی۔ اس پوسٹ میں کترینہ کے ماٹرنٹی شوٹ کی ایک خوبصورت سیاہ و سفید تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں وکی محبت بھرے انداز میں ان کے پیٹ پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے۔
کیپشن میں لکھا گیاکہ ہم دلوں میں خوشی اور شکر کے ساتھ اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت باب شروع کرنے والے ہیں۔
وکی اور کٹرینہ کی شادی 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے سکس سینسز فورٹ برواڑہ میں ہوئی تھی۔ اب ان کے مداح بے تابی سے ننھے مہمان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








