بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر عادل آباد میں ایک شرمناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جہاں ایک دھوکے باز جعلی بابا شیخ کلیم پر منتر اور جادو ٹونے کے نام پر ایک کم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا۔
واقعہ کی تفصیلات؛
متاثرہ لڑکی صحت کے مسائل کی وجہ سے بار بار بیمار ہو جاتی تھی لڑکے کے والد کے دوست اور جعلی عامل بابا شیخ کلیم نے لڑکی اور اس کے ماں باپ کو یقین دلایا کہ وہ خاص عملیات اور جادو سے اسے مکمل طور پر ٹھیک کر دے گا۔
ملزم شیخ کلیم نے اپنے عملیات شروع کیے اور لڑکی کے والدین کو کہا کہ مکمل شفا کے لیے رات کو اکیلا جادو کرنا ضروری ہے جس پر گھر والوں کو الگ کمرہ فراہم کیا جہاں رات کے سناٹے میں لڑکی سے جنسی زیادتی کی۔ ملزم نے لڑکی کو دھمکی دیاگر کسی کو بتایا تو تمہارے ماں باپ کو مار دوں گا۔
متاثرہ لڑکی نے اگلے روز ماں باپ کو سارا قصہ سنا دیا جس پر اس کے والدین نے فوراً عادل آباد پولیس اسٹیشن پہنچے اور ایف آئی آر درج کروائی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ کلیم گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔
پولیس حکام نےکہا کہ ریاستی قوانین کے تحت یہ ایک سنگین کیس ہے۔ ملزم سے کڑی پوچھ گچھ ہو رہی ہے جبکہ بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








