پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری دی ہے کہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں لگے ریپیٹر کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیبل میں درپیش خرابی کو کامیابی سے دور کر دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار اور رابطہ بحال ہو چکا ہے۔
تاہم مرمت کے باوجود ملک کے کچھ حصوں میں اب بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ملک بھر میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ای کامرس کے رجحان کے پیش نظر تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس کے باوجود شہری شکایت کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ اکثر سست رہتا ہے اور قیمتیں بھی عام صارف کی پہنچ سے باہر ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد بھی مہنگے پیکجز پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








