تحریک لبیک کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ، پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی فہرست تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

Police bust gang forcing women into prostitution through job scams
ONLINE

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ پرتشدد احتجاجات میں ملوث افراد اور منتظمین کی تفصیلی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تنظیم کے نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہوچکی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ اور کال ڈیٹا ریکارڈز کے ذریعے ان عناصر کے ماسٹر مائنڈز اور کلیدی کرداروں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کی بھی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور کسی بھی وقت ان کے خلاف کارروائی شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شرپسندوں کے چہروں کی شناخت ویڈیوز کے ذریعے کرلی گئی ہے اور چھاپہ مار کارروائیوں کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ مشتبہ مالی معاونت اور غیر معمولی ٹرانزیکشنز کی جانچ کے لیے خصوصی ٹیمیں فعال کر دی گئی ہیں جو سیکورٹی بینکنگ ریکارڈز کی مدد سے فنڈنگ کے ذرائع کا سراغ لگا رہی ہیں۔

سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون شکنی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی سمیت کئی کارکنوں پر راول، ٹیکسلا اور مریدکے میں پولیس پر حملوں کے الزام میں دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تنظیمی قیادت کے ٹھکانوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

Related Posts