ون ڈے رینکنگ: راشد خان کا بالرز اور عظمت اللہ عمرزئی کا آل راؤنڈز میں پہلی پوزیشن پر قبضہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Rashid Khan tops ICC ODI bowling rankings as Pakistani stars slip
ONLINE

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق افغانستان کے اسپنر راشد خان نے ایک روزہ میچوں کی بولنگ فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں جو قومی ٹیم کے لیے تشویش ناک صورتحال ہے۔

رپورٹ کے مطابق راشد خان نے اپنی شاندار اسپن بولنگ، کنٹرول اور مستقل مزاجی کے باعث عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 15ویں جبکہ حارث رؤف ایک درجے تنزلی کے بعد 29ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے نوجوان اسٹار شبمن گل نے پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

 

وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنی 25ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ اوپنر فخر زمان 27ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بھی افغانستان نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جہاں عظمت اللہ عمرزئی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بیٹ اور بال دونوں میں ان کی مسلسل کارکردگی نے افغانستان کو ون ڈے کرکٹ میں ایک مضبوط اور خطرناک ٹیم کے طور پر منوایا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن ہیری بروک بھی نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

پاکستانی بلے باز سعود شکیل 12ویں اور محمد رضوان 20ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بولنگ کی ٹیسٹ درجہ بندی میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی چھٹے نمبر پر پہنچ کر نمایاں پیش رفت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Related Posts