پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ایک طویل وقفے کے بعد سوشل میڈیا پر دوبارہ واپسی کر کے اپنے مداحوں کو نہال کر دیا۔
مومنہ نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت منظر پر مبنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک صوفے پر بیٹھی نظر آرہی ہیں، پس منظر میں سبز درخت اور نیلا آسمان دکھائی دے رہا ہے۔
پوسٹ میں گلوکارہ نے سفید کشیدہ کاری والے لباس میں نہایت خوبصورت انداز اپنایا جبکہ ان کے سرخ بال کھلے ہوئے تھے۔ مومنہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ بس ایک پودا ہوں، جو درخت بننے کی خواہش رکھتا ہے۔
ان کی اس واپسی پر مداحوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور تبصروں میں مزاحیہ جملے بھی لکھے۔
کچھ نے مومنہ کے واپس آنے کو ہائبرنیشن سے بیداری قرار دیا جبکہ کچھ نے مذاق میں کہا کہ شاید انہیں اپنا انسٹاگرام پاس ورڈ یاد آ گیا۔

مومنہ کے بھائی حیدر مستحسن سمیت معروف گلوکارائیں آئمہ بیگ اور انورل خالد نے بھی ان کی واپسی کا خیرمقدم کیا۔
انورل خالد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ وہ واپس آ گئی ہے اور پہلے سے زیادہ چمک رہی ہے۔ آئمہ بیگ نے محبت بھرے انداز میں کہاکہ تم تو پہلے سے بھی زیادہ حسین لگ رہی ہو۔
یاد رہے کہ مومنہ مستحسن نے 2021 میں سوشل میڈیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








