کئی روز کی سیاسی ہلچل کے بعد سہیل آفریدی نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اٹھا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Sohail Afridi sworn in as KP CM
ONLINE

طویل سیاسی تنازعات، استعفوں اور انتخابی کشمکش کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے سہیل خان آفریدی نے بالآخر وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

تقریبِ حلف برداری پشاور کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب پشاور ہائی کورٹ نے ایک روز قبل گورنر خیبر پختونخوا کو حکم دیا تھا کہ وہ سہیل آفریدی سے آج سہ پہر چار بجے تک وزیرِاعلیٰ کا حلف لیں۔

 

عدالت کے اس واضح حکم کے بعد صوبے میں کئی دنوں سے جاری سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہوا۔

واضح رہے کہ صوبے میں نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے متعلق کئی روز سے سیاسی ہلچل جاری تھی، جس کے دوران مختلف دھڑوں کے درمیان اختلافات اور تاخیر نے صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا تھا۔

سہیل خان آفریدی کی حلف برداری کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی حکومت کے قیام کا عمل باضابطہ طور پر مکمل ہو گیا ہے۔

Related Posts