کراچی میں فیکٹری خوفناک آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

کراچی میں موم بتی فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

کراچی میں شیر شاہ جناح روڈ پر واقع موم بتی بنانے والی فیکٹری میں بدھ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ، کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری سے شعلے بلند ہونے کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا، تاہم فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، البتہ فیکٹری میں موجود خام مال اور تیار موم بتیاں مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم شارٹ سرکٹ یا مشینری کے زیادہ گرم ہونے کے امکانات پر تفتیش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں کارروائی میں مصروف ہیں، جبکہ علاقے میں ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

Related Posts