راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان کیے گئے آپریشنز میں شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں 18، جنوبی وزیرستان میں 8 جبکہ بنوں میں مزید 8 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف تخریبی کارروائیوں، سیکورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد اور کمیونی کیشن کے آلات بھی برآمد کیے گئے۔
پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے تک یہ مہم نہیں رکے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








