گجرات: گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کے پرنسپل کو اُس وقت قانونی نوٹس کا سامنا کرنا پڑا جب کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا پرچم لہرایا گیا۔
یہ واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب پرچم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم پنجاب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لیا۔
یہ پنجاب ہے سندھ یا پختونخوا کا اندھیر نگری چوپٹ راج نہیں
گجرات کے سرکاری اسپتال پر مریم نواز کا جھنڈا لگانے والے کالج پرنسپل کے خلاف کاروائی ✌️👇@BIT0420 pic.twitter.com/WY7wKob2R5— 𝔸𝕝𝕚 ℂ𝕙𝕒𝕦𝕕𝕙𝕒𝕣𝕪 (@AliCh7777) October 15, 2025
ڈائریکٹر کالجز گجرات شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو محکمے اور انتظامیہ کے لیے باعثِ شرمندگی بنی ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پرچم بغیر کسی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے لہرایا گیا، جو انتظامی غفلت اور بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔
نوٹس میں پرنسپل سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ اُن کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کیوں نہ کی جائے۔ واقعے کے بعد متعلقہ پرچم کو فوری طور پر کالج کی عمارت سے ہٹا دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








