ہم ایوارڈز کی تقریب! ہجوم میں پھنسی ہانیہ عامر اسپتال کیوں پہنچ گئیں؟ تصاویر دیکھ کر مداح پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

Fans overwhelm Hania Aamir during red carpet arrival at Hum Awards
ONLINE

ہیوسٹن: معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ گزشتہ ہفتے ہیوسٹن میں ہونے والی دسویں ہم ایوارڈز کی تقریب میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب وہ ریڈ کارپٹ پر مداحوں کے ہجوم میں گھر گئیں۔

ایوارڈ شو میں داخل ہوتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو گھیر لیا جس دوران کچھ افراد حد سے زیادہ قریب پہنچ گئے۔

ہانیہ عامر نے صورتحال کو نہایت خوش اسلوبی اور تحمل کے ساتھ سنبھالا تاہم واقعے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے رویے اور مشہور شخصیات کی نجی حدود کے احترام پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

 

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے گرد لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہے جو تصاویر اور سیلفیز لینے کے لیے بے تاب ہے۔

کچھ افراد کے غیر مناسب رویے کے باوجود ہانیہ عامر پُر اعتماد انداز میں مسکراتی رہیں اور اپنے مداحوں سے بات چیت کرتی رہیں۔

تقریب کے چند دن بعد اداکارہ کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں ہیوسٹن کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی اسپتال کے بستر پر لی ہوئی تصاویر گردش کرنے لگیں جنہیں دیکھ کر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

اب تک اداکارہ کی طبیعت خرابی کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم مداحوں کی بڑی تعداد ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔

Related Posts