نصیبو لعل کا گانا سننا جرم بن گیا؟ سمسون مسیح کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں سٹی ٹریفک پولیس افسر کی شکایت پر رکشہ ڈرائیور سمسون ولد ٹامس مسیح کے خلاف پنجاب ساؤنڈ سسٹمز ریگولیشن ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے دورانِ ڈرائیونگ بلند آواز میں غیر اخلاقی گانا چلا رکھا تھا جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی

شکایت کنندہ کے مطابق اس قسم کے گانے نہ صرف عوامی اخلاقیات کے خلاف ہیں بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا کرتے ہیں۔ وارڈن کی رپورٹ پر تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر 403/2025 درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور کسی کو بھی ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب ساؤنڈ سسٹمز ریگولیشن ایکٹ 2015 کے تحت عوامی مقامات پر بغیر اجازت ساؤنڈ سسٹم یا لاؤڈ اسپیکر کا استعمال قابلِ سزا جرم ہے۔

Related Posts