نئی تاریخی بلندیاں! پاکستان میں آج جمعہ 17 اکتوبر 2025 کو سونے کی قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

gold price in pakistan today
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمتی دھات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، یہ قیمتیں آج سہ پہر تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1629 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 5 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر بڑھ کر 4217 ڈالر پر جا پہنچا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی، کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ اور شرحِ سود میں ممکنہ تبدیلیوں کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے اور شرحِ منافع میں غیر یقینی صورتحال نے قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری کو ایک مرتبہ پھر پرکشش بنا دیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 5337 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 4575 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts