پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر! سندھ کی زمین سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

Mari Energies announces oil and gas discovery from Daharki
FILE PHOTO

پاکستان کی معروف توانائی کمپنی ماری انرجیز نے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ دریافت ماری گھازیج سی ایف بی1 ایکسپلوریشن ویل سے کی گئی ہے جو کمپنی کے مکمل (100 فیصد) آپریشنل کنٹرول کے تحت ماری ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے علاقے میں واقع ہے۔

ماری انرجیز کے مطابق اس نئے کنویں سے روزانہ 305 بیرل تیل اور 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا اور ٹیسٹنگ کے دوران اس کی پیداواری صلاحیت توقعات سے زیادہ ثابت ہوئی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ یہ دریافت نہ صرف ملک کے توانائی کے شعبے کے لیے خوش آئند ہے بلکہ اس سے پاکستان کے قدرتی ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ماری انرجیز اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے گیس ریزرو ماری فیلڈ، ڈہرکی کی آپریٹر ہے اور ملک کی گیس پیداوار میں تقریباً 30 فیصد حصہ رکھتی ہے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق، اس نئی دریافت سے نہ صرف مقامی سطح پر توانائی کے بحران میں کمی آئے گی بلکہ ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ پیش رفت سندھ کے علاقے کو تیل و گیس کی دریافتوں کے لحاظ سے ایک اہم مرکز کے طور پر مزید نمایاں کرے گی۔

Related Posts