فلم دنگل اور سیکرٹ سپر اسٹار سے شہرت حاصل کرنے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے شادی کر لی ہے۔ زائرہ نے انسٹاگرام پر نکاح کی چند تصویریں شیئر کی ہیں جن کے ساتھ انہوں نے “قبول ہے x3” کا کیپشن بھی لکھا ہے۔
ان تصاویر میں زائرہ نکاح نامہ پر دستخط کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں اور دونوں کی پیٹھ کیمرے کی طرف ہے چاندنی رات میں چاند کو دیکھ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں شوہر کا چہرہ دکھایا نہیں گیا جو ان کی نجی زندگی کو خفیہ رکھنے کی عادت کے مطابق ہے۔
مذہبی اعتقادات کی وجہ سے 2019 میں بالی ووڈ چھوڑنے والی زائرہ نے شادی کی تقریب کے دوران اپنے شوہر کا نام یا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔ایک تصویر میں وہ نکاہ نامہ پر دستخط کرتی نظر آئیں، جس میں ان کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی اور ایک سبز رنگ کی انگوٹھی بھی نمایاں تھی۔

دوسری تصویر میں دولہا اور دلہن دونوں پیچھے مڑ کر چاندنی رات کے منظر کو دیکھ رہے تھے۔
زائرہ نے روایتی سرخ شادی کا لباس پہنا تھا جس پر سنہری کڑھائی کی گئی تھی جبکہ دولہا نے کریم رنگ کا شیروانی زیب تن کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سے محبت اور نیک خواہشات کی بھرمار دیکھنے کو ملی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








