فلم تیرے عشق میں کے ٹائٹل ٹریک نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Tere Ishk Mein Title Track Out Now
ONLINE

بالی ووڈ کی آنے والی رومانوی میوزیکل فلم تیرے عشق میں کا پہلا گانا اور ٹائٹل ٹریک ریلیز کر دیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ فلم 28 نومبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی ہدایت کاری معروف فلم ساز آنند ایل رائے نے کی ہے جبکہ مرکزی کرداروں میں دھنوش اور کرتی سینن جلوہ گر ہوں گے۔

تیرے عشق میں 2013 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم رانجھناکا اسٹینڈ الون سیکوئل ہے، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

نیا ٹائٹل نغمہ محبت، جدائی اور دل شکستگی جیسے جذبات پر مبنی ہے۔ یہ نغمہ ہفتہ 18 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا جس کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ مداحوں نے اریجیت سنگھ کی روح پرور آواز اور اے آر رحمان کی دھن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Kriti Sanon🦋 (@kritisanontheslayer)

 

گانے کے مناظر میں دھنوش اور کرتی سینن کی شاندار کیمسٹری اور درد بھری محبت کی جھلک دکھائی گئی ہے جو فلم کی کہانی کے جذباتی پہلو کی عکاسی کرتی ہے۔

فلم تیرے عشق میں 28 نومبر 2025 کو ہندی اور تمل زبانوں میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related Posts