مریم نواز لے آئیں لندن کا امپریل کالج لاہور میں! نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بنے گا کیمپس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے لاہور کی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں برطانوی اعلیٰ تعلیمی ادارے امپریل کالج لندن Imperial College London کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت نومبر میں کیمپس کی بنیاد رکھی جائے گی اور کیمپس کے اندر ایک تین سو بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں حکومت نے مرکزی کاروباری ضلع (CBD)، راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور آئی ٹی سٹی کے مختلف بلاکس کا جائزہ لیا ہے، اور روڑا ڈیم کے پہلے فیز کی دو سالہ تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مشترکہ ذرائع کے مطابق، چینی اور ترکی کی کمپنیوں نے تفریحی شہر (Entertainment City) میں سرمایہ کاری کا دلچسپی ظاہر کی ہے جس میں 80 نشستوں والا فلائنگ تھیٹر اور تھیم پارک شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور روڑا ڈیم کے لیے ٹھوس کاروباری منصوبہ (بی پی) تیار کیا جائے۔

Related Posts