کراچی میں اسمگلروں کی شامت آگئی، کروڑوں کی غیر قانونی اشیاء ضبط، جانئے مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذیلی ادارے کلیکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے سندھ رینجرز کے تعاون سے سہراب گوٹھ کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اشیاء برآمد کر لیں۔

ایف بی آر کے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) ٹیم نے خفیہ اطلاع پر یہ آپریشن شروع کیا۔ یہ کارروائی 16 اور 17 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب کی گئی، جس کا ہدف اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، گٹکا اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث افراد تھے۔

آپریشن سہراب گوٹھ کے علاقے میں الآصف اسکوائر کے قریب دکان نما گوداموں میں کیا گیا، جہاں سے بڑی مقدار میں غیر قانونی سامان برآمد ہوا۔

ضبط شدہ سامان میں شامل ہیں:

  • 8,509 اسٹکس غیر ملکی برانڈ کے سگریٹس

  • 1,829 پیکٹس غیر ملکی برانڈ کے گٹکے

  • 327 پیکٹس بھارتی نسوار

  • 92 بوتلیں ایرانی خوردنی تیل

ضبط شدہ اشیاء کی کل مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور ملکی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ غیر قانونی تجارت میں ملوث منظم نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Related Posts