خوشخبری آنے والی ہے! اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو دہلی اسپتال میں ایڈمٹ ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنے پہلے بچے کی آمد سے پہلے نئی دہلی کے ایک اسپتال میں داخل ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر اور میڈیکل عملہ ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے شوہر اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راغب چڈھا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرینیتی حمل کے آخری مراحل میں اپنے خاندان اور طبی سہولیات کے قریب رہنے کے لیے دہلی منتقل ہو گئی تھیں۔ یہ جوڑا تقریباً دو سال سے شادی شدہ ہے اور اپنی نئی زندگی کے اس خوشگوار موڑ کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

پرینیتی اور راغب کی شادی 24 ستمبر 2023 کو راجستھان کے شہر اُدے پور میں ایک شاندار مگر پرُتکلف تقریب میں ہوئی تھی۔ اس تقریب میں بالی وڈ کی چمک دمک اور سیاست کی شان دونوں شامل تھیں اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان سمیت کئی اہم مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

پرینیتی نے اس موقع پر منیش ملہوترا کا تیار کردہ خوبصورت آئیوری لہنگا پہنا تھا جبکہ راغب نے کریم رنگ کا کلاسک شروانی زیب تن کیا تھا۔ شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی اور صوفی نائٹ جیسے روایتی اور روحانی پروگرام شامل تھے جو جوڑے کی شخصیت کی عکاسی کرتے تھے۔

ان کی محبت کی کہانی لندن میں پڑھائی کے دوران شروع ہوئی تھی اور بعد میں بھارت میں دوبارہ جُڑی۔ ان کی شادی کو سادگی اور جذباتی گہرائی کی وجہ سے بہت سراہا گیا اور یہ حالیہ برسوں کی یادگار سیلیبریٹی-سیاسی شادیاں سمجھی جاتی ہے۔

شادی کے بعد پرینیتی نے سوشل میڈیا پر دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ ناشتے کی میز پر پہلی بات چیت سے ہی ہمارے دل جان چکے تھے۔ اس دن کا بہت انتظار تھا۔ خوش نصیب ہیں کہ آخر کار ہم شوہر اور بیوی بن گئے، ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔ ہماری زندگی کی نئی شروعات اب شروع ہوتی ہے۔

ان کی کزن اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دل کی گہرائیوں سے دعائیں بھیجیں اور محبت بھرے ایموجی بھیجے جبکہ ان کے مداح اس جوڑے کو والدین بننے کی خوشی میں نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔

Related Posts