شعیب اختر کا ریکارڈ ماضی کا حصہ بن گیا؟ جانیں مچل اسٹارک کی تیز ترین گیند کا معمہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے حال ہی میں بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ایسی گیند کروائی جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔ میچ کے آغاز میں جب اسٹارک نے روہت شرما کو پہلی گیند کروائی تو اس کی رفتار اسکرین پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی۔ اگر یہ درست ہوتی تو یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند قرار پاتی۔

ماہرین اور مبصرین نے اس رفتار کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے اسپیڈ گن کی فنی خرابی (ٹیکنیکل گلچ) کا نتیجہ بتایا۔ عام طور پر اسٹارک کی رفتار 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہتی ہے اس لیے 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا دعویٰ حقیقت سے دور لگتا ہے۔

یاد رہے کہ تیز ترین گیند کا ریکارڈ اب بھی پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے پاس ہے، جنہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف 161.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔ یہ ریکارڈ آج 22 سال گزرنے کے بعد بھی قائم ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے نے خوب توجہ حاصل کی اور مداحوں نے مچل اسٹارک کے ریکارڈ توڑنے پر تبصرے کیے، تاہم حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ رفتار ناپنے والے نظاموں میں کبھی کبھار اس قسم کی تکنیکی غلطیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

Related Posts