دنیا بھر کی ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہیں جس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔اس خوشی کے موقع پر بالی وڈ کے مشہور فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی تہوار کی تصاویر شیئر کر کے جشن میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کئی بالی وڈ ستاروں نے دیوالی کے رنگ میں رنگی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ سرخ لباس پہنے ہوئے، خاندان اور دوستوں کے ساتھ خوشی منا رہے ہیں۔
مشہور پنجابی اور بالی وڈ اداکارہ سروین چاولا نے سرخ لباس میں اپنی دیوالی کی تصاویر شیئر کی ہیں، جو اب تک 9,000 سے زائد لائکس حاصل کر چکی ہیں۔
نِکھل اڈوانی کی دیوالی پارٹی میں کئی شو بز کے فنکار جیسے نشرت بھروچّا، جینیلہ ڈی سوزا، رتیش ڈیشموکھ اور ارجن کپور نے شرکت کی جن کی پارٹی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی دیوالی کے موقع پر خوبصورت لباس پہن کر فوٹو شوٹ کروایا اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے لکھا “fam jam x diwali glam”۔
عالیہ بھٹ کی شیئر کی گئی تصاویر میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور دیگر فلمی ستارے بھی ایک ساتھ دکھائی دیئے جبکہ عالیہ بھٹ کی اپنی فوٹو شوٹ میں وہ مختلف انداز میں پوز دیتی نظر آئیں۔
دیوالی کے موقع پر بالی وڈ کی کلاسک اداکارہ مدھوری دکشٹ نے اپنے ملک بھارت کے مقامی دکانداروں کی حمایت کا پیغام دیا اور کہا کہ آئیے ہم اپنے مقامی دکانوں، اپنے لوگوں کی حمایت کریں اور اتحاد کی روشنی پھیلائیں۔
اسی طرح 1990 کی دہائی کی مشہور رقص اداکارہ شلپا شیٹی دیوالی کے موقع پر رنگولی بنانے میں مصروف تھیں اور انہوں نے اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








