ہما قریشی راچیت سنگھ کی ہوگئیں؟ دیوالی ایونٹ میں فلمی جوڑی نے سب کو حیران کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور اداکاری کے مشہور کوچ راچیت سنگھ ایک ساتھ دیوالی کی ایک تقریب میں نظر آئے جس کے بعد ایک بار پھر ان کی ممکنہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کی زینت بن گئیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں نے گزشتہ ماہ امریکہ میں نجی تقریب کے دوران منگنی کر لی تھی تاہم اس حوالے سے دونوں نے اب تک باضابطہ طور پر کوئی تصدیق نہیں کی۔

دیوالی پارٹی اور اس سے قبل ایک فلم کی اسکریننگ میں دونوں کی ایک ساتھ موجودگی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصاویر نے مداحوں کو اس بات پر قائل کر دیا ہے کہ یہ رشتہ اب محض افواہ نہیں رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

دیوالی کی اس تقریب میں ہما قریشی سیاہ اور سنہری ساڑھی میں دکھائی دیں جبکہ راچیت سنگھ نے سیاہ کُرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔ تصاویر میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصی قربت میں نظر آئے حتیٰ کہ ایک موقع پر راچت نے ہما کی کمر پر ہاتھ بھی رکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

راچیت سنگھ کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اداکاری کے کوچز میں ہوتا ہے جنہوں نے عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے بڑے ستاروں کو تربیت دی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ویب سیریز Karmma Calling میں اداکاری بھی کر چکے ہیں۔

Related Posts