بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور پروڈیوسر اور ڈراما کوئین کے نام سے مشہور ایکتا کپور نے دیوالی 2025 کی مناسبت سے ممبئی میں ایک شاندار اور یادگار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے بڑے ناموں نے بھرپور شرکت کی۔
پارٹی کی میزبانی خود ایکتا کپور نے اپنے گھر پر کی جہاں ہر طرف رنگ برنگی روشنیاں، روایتی رنگولیاں اور خوبصورت سجاوٹ نے ماحول کو جشن میں بدل دیا۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ تمام مہمانوں کے لیے روایتی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اور ستاروں نے اپنے بہترین انداز میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اداکارہ نرگس فخری نے سرخ ساڑھی میں سب کی توجہ حاصل کی جبکہ ہما قریشی نے رنگین روایتی لباس زیب تن کیا۔ کئی مشہور جوڑیاں جیسے ارجن بجیلانی اور ان کی اہلیہ نیہا، کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش ہم آہنگ لباس پہن کر تقریب میں شریک ہوئیں۔

پارٹی کے دوران گانے، رقص اور خوشیوں کا سماں دیکھنے کو ملا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایکتا کپور، تیجسوی پرکاش اور دیگر شخصیات کو ڈانس فلور پر جھومتے دیکھا گیا۔
تقریب میں ہما قریشی، نرگس فخری، سوزین خان اور ان کے ساتھی ارسلان گونی، نیلم کوٹھاری، سمیئر سونی، چیتن ہنسراج سمیت بالی وڈ کے دیگر اداکار بھی شریک ہوئے۔
ٹی وی انڈسٹری سے کرن کندرا، تیجسوی پرکاش، ارجن بجیلانی، رتوک دھنجانی، کرسٹل ڈی سوزا، انیتا حسنندانی، کرشما تنہ، کرن پٹیل، شبیر اہلووالیہ اور کانچی کول جیسے معروف چہروں نے تقریب کی رونق بڑھائی۔
اس شاندار دیوالی ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جن میں ستارے کیمرے کے سامنے دیوالی کی مبارکباد دیتے اور خوشیوں سے بھرپور لمحات انجوائے کرتے نظر آئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








