آج کا دن کیوں خاص ہے؟ جانیں ورلڈ اسٹیٹسٹکس ڈے کے پیچھے چھپی اصل کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان سمیت دنیا بھر آج عالمی یومِ شماریات (World Statistics Day) منایا جا رہا ہے جس کا مقصد یہ اجاگر کرنا ہے کہ اعداد و شمار (ڈیٹا) کس طرح پائیدار ترقی، غربت کے خاتمے اور معاشی و سماجی بہتری کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یومِ شماریات کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، ورکشاپس اور آگاہی مہمات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو یہ سمجھایا جا سکے کہ درست اور بروقت ڈیٹا حکومتوں کی پالیسیوں کو بہتر بنانے اور عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے میں کیسے مدد دیتا ہے۔

اس سال کا مرکزی موضوع؛

اقوام متحدہ کے مطابق اس سال کا تھیم ہے۔ بہتر ڈیٹا، بہتر زندگی (Better Data, Better Lives) یہ موضوع اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ درست معلومات اور شماریات کس طرح مؤثر پالیسی سازی اور بہتر فیصلوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

عالمی سطح پر اہمیت؛

اقوام متحدہ کے مطابق یہ دن ہر پانچ سال بعد 20 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔اس روایت کی شروعات 2010 میں ہوئی جب اقوام متحدہ کے شماریاتی کمیشن نے تجویز دی کہ شماریاتی نظام کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اسے عالمی دن کے طور پر منایا جائے۔

پانچ سال بعد کیوں منایا جاتا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ شماریاتی نظام میں بڑی تبدیلیاں جیسے نئی مردم شماری، عالمی معیار میں بہتری یا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ایک طویل عمل ہوتا ہے۔ اسی لیے یہ دن ہر پانچ سال بعد منایا جاتا ہے تاکہ اس دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور آئندہ کے لیے نئے اہداف مقرر کیے جا سکیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیغام؛

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا 21ویں صدی کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا اسٹریٹیجی فار ایکشن فار ایوری ون، ایوری ویئر کے تحت ڈیٹا کو ذمہ داری سے استعمال کر کے عالمی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Related Posts